سنڈے لاک ڈاون؛ بھٹکل میں مکمل خاموشی، راستوں کی چہل پہل مکمل بند؛ بازاراور دکانوں پر نظر آئے تالے

بھٹکل 5/جولائی ریاست کرناٹک میں  کورونا کے  معاملات میں  روز بروز اضافہ کو دیکھتے ہوئے  ریاستی حکومت نے سنڈے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کل سنیچر شام پانچ بجے سے کل پیر صبح پانچ بجے تک  مکمل لاک ڈاون  نافذ کیا گیا ہے، جس کے دوران آج بھٹکل  کی سڑکیں خاموش رہیں، عوامی چہل پہل مکمل بند رہی، بازاروں اور دکانوں پر تالے نظر آئے۔

بھٹکل شمس الدین سرکل پر پولس  سواریوں کو تاکتی ہوئی نظر آئی جبکہ دیگر راستوں پر بھی پولس  گشت کرتی نظر آئی۔ بھٹکل میں بھی گذشتہ چار پانچ دنوں سے   کورونا کے جو نئے معاملات سامنے آئے ہیں، اُس کے پیش نظر  سنڈے لاک ڈاون  میں بھٹکل کے عوام بھی گھروں سے اندر ہی رہنے کو ترجیح دی اور باہر لوگوں کی چہل پہل نظرنہیں آئی۔

بھٹکل میں کچھ جگہوں پر  دوائیوں کی دکانیں کھلی نظر آئی، سرکاری اسپتال میں بھی تھوڑے لوگ نظر آئے، مگر دیگر جگہیں سنسان رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

24 گھنٹے میں ملے کورونا کے 24248 نئے مریض425 اموات،مُلک میں اب 6.97 لاکھ معاملے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے ملک میں 24 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے 6.97 لاکھ کیسز ، دنیا […]

You May Like