مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل
قربانی سے متعلق اہم اور ضروری ہدایات۔
برادران اسلام اسلام علیکم ورحمت اللہ برکاتو
عوام الناس کی خدمت میں عید الاضحٰی کی پر خلوص مبارک باد پیش ہے۔کورونا وبا کی موجودہ صورت حال اور ملک کے سیاسی حالات کو مدِ نطر رکھتے ہوئے قُربانی کے تعلق سے چند اہم گذارشات پیش خدمت ہے جن پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو کر سنت ابراھیمی کے اِس مبارک عمل کو انجام دینے کی عوام سے گذارش ہے۔

1) قربانی کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی کا حصول ہے لہٰذا اس سنت کو شہرت اور ریا کاری کے بغیر انتہائی سادگی سے انجام دیا جاۓ۔

2) قربانی کے دوران شور شرابہ اور کوئی غیر شرعی کام نہ کرے گروپ اور ہجوم کی شکل میں لوگوں کو ہرگز جمع نہ کرے قربانی کیے گئے جانوروں کو پچھاڑ نے کے لئے ایک محلے کے نوجوان دوسرے محلے میں موٹر سائیکلوں وغیرہ پر گشت کرنے سے بلکل گریز کریں عورتوں کے پردے کا خاص طور پر خیال رکھتے ہوئے گھر کے افراد ہی پورے وقار احترام اور سنجیدگی کے ساتھ اِس مبارک سنت ابراہیمی کے عمل کو انجام دیں۔

3) قربانی کے جانوروں کی اور قربانی کے دوران کسی بھی طرح کی فوٹو گرافی نہ کی جائے۔قربانی کے فوٹو اور ویڈیو کلپس کسی بھی طرح سوشل میڈیا پر ہرگز پوسٹ نہ کریں۔

4) قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کے لیے لے جاتے وقت اُسے اچھی طرح ڈھانک کر لے جائیں۔تا کہ وہ نظر نہ ا سکے نیز چمڑے ہڈیاں اور اوجھڑی لے جانے والے افراد بھی ان باتو کا اہتمام کریں۔

5) قربانی کیے ہوئے جانوروں کی اوجھڑی یا کسی بھی طرح کے فضلات وغیرہ ادھر اُدھر ہرگز نہ پھینکے۔اس سلسلے میں خاص احتیاط برتیں۔ہماری کسی بھی نا زیبا حرکت سے کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے۔قربانی کیے ہوئے جانوروں کے سروں کا چمڑا اتارنے کا اہتمام کرے۔

6)ہر علاقے کے اسپورٹس سینٹروں کے نمائندے اپنے اپنے علاقے میں جہاں جہاں قربانی ہونے والی ہے اُن گھروں کے ذمےداروں کے پاس جا کر قربانی کا عمل انتہائی سادگی سے انجام دینے اور اِس دوران بھیڑ جمع نہ کرنے اور شور و غوغا کرنے سے احتراز کرنے کی تاکید کریں۔

7)کو وڈ۔19 سے متعلق حکومت کی طرف سے جاری ہدایات بالخصوص زیادہ لوگوں کو یکجا نہ کرنے سوشل ڈسٹینسنگ نیز چہرے پر ماسک پہننے کے ضوابط پر پوری طرح عمل کیا جائے قربانی کے ان مبارک ایّام کے دوران بہت ہی احتیاط اور دور اندیشی سے کام لیں اِس لیئے کے ہماری ذرہ سی غفلت اور بے پرواہی ہمارے لئے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

8) مجلسِ اصلاح و تنظیمِ کی رہنمائی میں اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن نوجوانوں کے اِس وفاق کے ذریعے تمام اسپورٹس سینٹروں کو ہدایات دی گئی ہے ان ہدایات پر بھی مکمل طور پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے۔

اللہ ربالعزت صحیح معنوں میں ہم سبھوں کو قربانی کی سعادتوں کے حصول کی توفیق عطا فرمائے اور اس عید کو پوری ملّتِ اسلامیہ کے لئے رشد و ہدایت خیر و برکت و صحت و عافیت کا باعث بنائے۔آمین

نوٹ:-قربانی کیے ہوئے جانوروں کی ہڈیاں اور اوجھڑی اٹھانے کی ذمےداری الہلال ایسوسیشن(مغدوم کالونی) کو دی گئی ہے جس کی اُجرت بڑے جانوروں کے لئے500 روپیے اور بکروں کے لئے150 روپیے متعین کی گئی ہے۔لہٰذا قربانی کرنے والے حضرات اس ہدایت کے مطابق اس رقم کو الہلال ایسوسیشن کے حوالے کرے۔نیز باھمی مشورے سے طے شدہ فیصلے کے مطابق جانوروں کے چمڑے بھی الہلال ایسوسیشن کے رضا کاروں کے حوالے کریں۔فقط۔۔۔۔۔خیر اندیش۔ جنرل سیکریٹری۔مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

چیف منسٹر کرناٹک يدی یورپا کووڈ پوزیٹو،دوا خانہ میں شریک۔

(کراولی نیوز بھٹکل) بنگلورو۔ کرناٹک کے چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا کووڈ پازیٹیو تشخیص کئے گئے اور دواخانہ میں ڈاکٹروں کے مشورے پر شریک کردیئے گئے ہیں۔ ان کے اتوار کی رات ٹسٹ کئے گئے تھے جس میں ایک انوکھے کورونا وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا۔ اپنے مختصر […]

You May Like