ایکسپو انڈین نوائط فورم 2025

مولانا سید زبیر مارکیٹ 20 جنوری 2025 (کراولی نیوز بیرو )

بھٹکل آئس فیکٹری کے پاس 11 تا 15 جنوری 2025 کامیاب ایکسپو منعقد ہوا، یہ ایکسپو INF انڈین نوائط فورم نے رکھا تھا اس سے دوسال قبل YMSA کے گراؤنڈ میں جو اب سرکاری گراونڈ بن چکا ہے، اس میں رکھا گیا تھا، موجودہ ایکسپو میں 226 اسٹال لگائے گئے تھے، چار پانچ ایکڑ زمین پر ایکسپو پھیلا ہوا تھا، ہر اسٹال میں نمبر تھے اور سلیقہ کے ساتھ یہ اسٹال سجائے گئے تھے،

یہ اسٹال کرایہ پر دئے گئے تھے، گرچہ اس کو بنانے کے لئے کافی اخراجات ہوئے، مگر آئی ین یف والوں نے خسارہ برداشت کرکے ایکسپو لگائے تھے، تاکہ قوم کو فائدہ ہو، اس میں تجارت اور صنعت و حرفت سے دلچسپی لینے والے کاروباری لوگ موجود تھے، اور خواتین نے پردہ کے ساتھ بھی اس کاروبار میں حصہ لیا تھا، معلوم ہوا ہے اس ایکسپو سے فائدہ اٹھانے کے لئے مینگلور اڈپی گنگولی کنداپور ہوناور کمٹہ گوکرن اور کاروار سے بھی لوگ آئے تھے، رہائشی اپارٹمنٹس کی فروخت، بلڈنگ میٹریل ، ہارڈویئر، فرنیچر، سولار سسثم، الیکٹرانک سامان، ناریل تیل، عطر، حکیمی دوائیں، ہاربل، ہسپتال کی خدمات، اسٹیشنری، کتابوں کے اسٹال، ریڈیممیٹ گارمنٹس، لنگی، چاول، اسلامک فائنانس وغیرہ کے اسٹال لگے تھے
اس کے علاوہ مختلف کینٹین تھیں اور یہیں پر کافی رش بھی تھا،
ائی ین یف کی ایکسپو کو قائم کرنے کے لئے دو تین ماہ سے کوششیں جاری تھیں، آئی ین یف کی قیادت میں دوسری تنظیموں کے مقابلے میں آپس میں کافی تعاون ہے، اور وہ آپس میں کافی متحد ہیں،
انڈین نوائط فورم  ہندوستان کی اندرونی آٓٹھ جماعتوں بھٹکل مسلم جماعت ممبئی، مجلس آندھرا نوائط،  بھٹکل مسلم اسوسی ایشن چنئی،  بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور،  بھٹکل مسلم جماعت بینگلور،  بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ، بھٹکل مسلم جماعت مڈکیری  اور بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کولکتہ پر مشتمل ہے۔

یہاں پر رہنے والے تاجر حضرات اور بڑی کمپنیوں میں کام کرنے والے مسلسل کئی دنوں سے بھٹکل میں مقیم تھے، ایکسپو میں روزانہ دس ہزار افراد شریک ہو رہے تھے، جس میں اکثریت خواتین کی تھیں، اس کے علاوہ مختلف اسکولوں کی جانب سے چھوٹے بچوں کو بھی لایا گیا تھا، اس میں بعض مرد و خواتین کو وہیل چیئر پر بھی دیکھا گیا، جو اس کا نظارہ کرنے کے لئے آئے تھے، ایکسپو میں شام میں کافی ہلچل رہتی تھی، یہ ایکسپو پرسکون انداز میں چلا، کوئی جھگڑا، ہنگامہ وغیرہ نہیں تھا، باجماعت نمازوں کا انتظام بھی تھا، جہاں مردوں کے اسٹال تھے، خواتین کے لئے بھی اسٹال لگائے کا الگ سے نظم تھا، انتظامات کافی بہتر تھے، کولنگ کی کمی تھی، گرمی محسوس کی جا رہی تھی، ہوٹل اور کینٹین میں کافی بھیڑ تھی، فیمیلی سیر و تفریح اور لذت کام و دہن کے لئے آتے ہیں، خلط ملط کے امکانات بھی رہتے ہیں، نوجوانوں اور خواتین میں دینی شعور کی ضرورت ہے، ویسے دینداری ہماری قوم میں ہے، لیکن دینی شعور کی کمی ہے، آئی ین یف کے اپنے کام دوسرے اداروں سے مختلف ہیں، قوم کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے،

ایکسپو میں ہماری برادری کے کافی افراد اپنا پروڈکٹ خود تیار کئے تھے اس سے ہماری قوم کی مختلف صلاحیتوں کا اندازہ ہوا، کہ اگر انھیں صحیح رہنمائی کی جائے وہ ایک بڑے اور کامیاب تاجر بن سکتے ہیں، اس موقع پر یہ کمی محسوس کی گئی کہ برادران وطن کی تعداد بہت کم تھی، ان کے کاروباری لوگوں نے بھی اسٹال میں کم حصہ لیا تھا، حالانکہ یہ ایکسپو ایک ملی جلی آبادی میں منعقد کیا گیا تھا، ایکسپو میں ہماری قوم نے کافی خریداری کی، لیکن ان کی مارکیٹنگ کیسے ہو اس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، زیادہ تر توجہ کینٹین اور ہوٹلوں پر ہی رہیں، ایک تفریحی ماحول تھا، کتابوں اور ٹکنالوجی کی دکانوں وغیرہ پر آمد و رفت کم تھی آئی ین یف کے صدر سکریٹری اور انتظامیہ کی سعی کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

اگر پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم'مضبوطی سے جوابی کارروائی' کے لیے تیار ہیں: اجیت ڈوال

ئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو گزشتہ آدھی رات کو نشانہ بنائے جانے کے فوراً بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے مختلف ممالک میں اپنے ہم منصبوں کو بریف کیا اور انہیں بتایا کہ ہندوستان […]

You May Like