کرناٹک: معروف اُردو ادیب اور ڈراما نگار ظفر محيدین کو ملی یے بڑی ذمےداری:

کرناٹک کے معروف ڈرامہ نگار، اردو ادیب ظفر محی الدین کو الائنس فرانسے، بنگلورو کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ چرنجیوی سنگھ کے بعد ظفر محی الدین کو اس اہم ادبی و ثقافتی ادارے کی صدارت حاصل ہوئی ہے۔
کرناٹک کے معروف ڈرامہ نگار، اردو ادیب ظفر محی الدین کو الائنس فرانسے، بنگلورو کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ چرنجیوی سنگھ کے بعد ظفر محی الدین کو اس اہم ادبی و ثقافتی ادارے کی صدارت حاصل ہوئی ہے۔
بنگلورو: کرناٹک کے معروف ڈرامہ نگار، اردو ادیب ظفر محی الدین کو الائنس فرانسے، بنگلورو کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ چرنجیوی سنگھ کے بعد ظفر محی الدین کو اس اہم ادبی و ثقافتی ادارے کی صدارت حاصل ہوئی ہے۔ وظیفہ یاب آئی اے ایس آفیسر، اقوام متحدہ کے ادارہ UNESCO کے ایمبیسڈر رہے چرنجیوی سنگھ 14 سال تک اس ادارے کے صدر تھے۔ فروری 2020 میں ہوئے انتخابات میں ظفر محی الدین الائنس فرانسے کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں الائنس فرانسے کے 13 مرکز موجود ہیں۔ ان میں بنگلورو کا سینٹر بھی ایک ہے۔ ہندوستان اور فرانس کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا اس ادارے کا بنیادی مقصد ہے۔
ظفر محی الدین نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان تعلقات کافی پرانے اور ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت کافی وسیع اور گہری ہے۔ الائنس فرانسے ادارے میں دونوں ممالک کی تہذیب، ثقافت اور زبانوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ یہاں فرانسیسی شہریوں کو ہندوستانی تہذیب اور ہندوستانیوں کو فرانس کی تہذیب سکھائی جاتی ہے۔ ظفر محی الدین نےکہا کہ اس ادارہ میں فرنچ کے ساتھ ہندوستانی زبانوں کی ادبی و ثقافتی سرگرمیاں منعقد ہوتی ہیں۔ ان میں اردو کے ڈرامے اور مشاعرے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر ظفر محی الدین نے کہا کہ اردو ادب سے جڑے ایک نمائندہ کو اس مشہور ادارے کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ لہٰذا وہ اس ذمہ داری کو بخوبی انجام دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

ظفر محی الدین نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد کئی طرح کے ثقافتی پروگرام منعقد کریں گے۔ ان میں عالمی سطح پر انڈو فرنچ کلچرل فیسٹیول منعقد کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ ظفر محی الدین نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ الائنس فرانسے کے ذریعہ دونوں ممالک کی تہذیب اور ثقافت کو مزید پروان چڑھانا ان کی کوشش رہے گی۔ کرناٹک کے رائچور سے تعلق رکھنے والے ظفر محی الدین پیشہ سے آرکیٹیکٹ رہے ہیں۔ اردو اور ہندی ڈرامہ نگارکے طور پر مقبولیت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہندی اور اردو کے فنکاروں کے ساتھ ملکر کتھپتلیان تھیٹرگروپ قائم کیا ہے، جس کے تحت وقت وقت پر ڈرامے، مشاعرے، غزل اور موسیقی کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ ظفر محی الدین کے اسٹیج کئے گئے کئی ڈرامہ ریاستی اور قومی سطح پر مقبول ہوئے ہیں۔ زبان ملی ہے مگر، واستو چکر، دروازے کھول دو، تاج محل کا ٹنڈر، خیال کی دستک، ذکر غالب، ٹیپو سلطان کے خواب ان کی مشہور پیشکش رہی ہیں۔ بحیثیت فنکار ظفر محی الدین اردو، ہندی، کنڑا اور انگریزی آرٹ کے درمیان پل کی طرح کام کرتے ہوئے آئے ہیں۔ اب فرانسیسی زبان، تہذیب و ثقافت بھی ان کی سرگرمیوں کا حصہ بن گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

بنگلورو: (کراولی نیوز سروس) کورونا وائرس سے اِنتقال کر جانے والوں کے لیئے بنیگی آخری آرام گاہیں،حکومت نے تمام مذاہبِ کے لوگوں کے لئے35 یکڑ اراضی مختص کی۔

کورونا سے انتقال کرنے والوں کیلئے بنگلورو کے مضافات میں آخری آرام گاہیں قائم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ حکومت نے تمام مذاہب کیلئے شہر کے مختلف مقامات میں 35 ایکڑ اراضی مختص کی ہے۔کوروناوائرس سے انتقال کر جانے والوں کیلئے بنیں گی آخری آرام گاہیںکورونا سے انتقال کرنے والوں […]

You May Like