شام کے بغیر ہم اگے بڑھ نہیں سکتے⁦8230; ⁩عراقی پارلیمنٹ اسپیکر

⁦27 ⁩فروری ⁦2023(⁩کراولی نیوز بیرو).. سینئر عرب پارلیمنٹری کے ایک وفد نے اتوار کو دمشق کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی

اس ملاقات کو شام میں تنازے پر ایک دہائی سے زیادہ سرد مہری کے باد تعلقات میں مثبت پیش رفت کی علامات سمجھا جا رہا ہے

عرب نیوز کے مطابق عیراقی, اردنی, فلسطینی, لیبیا, مصری اور متحدہ عرب امارات کے ایوان نمائندگان کے ساتھ ساتھ عمان اور لبنان کے نمائندوں نے عرب بین الپارلیمانی یونین کے وفد کے طور پر شام کا سفر کیا

حکومت کی حامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے شامی ارکان پارلیمنٹ اور بشار الاسد سے ملاقات کی

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد حلبوسی نے بتایا کے ہم شام کے بغیر آگے بڑھ نہیں سکتےاور شام اپنے عرب ماحول کے بغیرنہیں رہ سکتا جس کے بارے میں ہمیں امید ہےکے وہ اس (عرب ماحول )میں واپس آجاےگا

⁦2011 ⁩میں حکومت کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کی خلاف بشار الاسد کے مہلک کریک ڈاؤن کے باد شام بڑی حد تک عرب دنیا سے الگ ہو گیا تھا

عرب لیگ نے ⁦2011 ⁩میں شام کی رکنیت معطل کر دیتھی اور کئی عرب ممالک نے اپنے سفیروں کو دمشق سے بلوا لیا تھا

بشار الاسد کو ⁦6 ⁩فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد عرب ریاستوں کی حمایت سے فائدہ ہوا – اس زلزلے میں اقوام متحدہ اور شامی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں پانچ سے نو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئےتھے

ڈونرز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں متحدہ عرب امارات نے روس اور ایران سمیت کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ امداد سے لدے طیارے بھیجے

مصر کے صدر عبدالفتح السیسینے پہلی بار سات فروری کو بشار الاسد سے فون پر بات کی اور اردن کے وزیر خارجہ نے ⁦15 ⁩فروری کو دمشق کا پہلا دورہ کیا

اس کے بعد بشار الاسد نے ⁦20 ⁩فروری کو عمان کا سفر کیا ان کا ⁦2022 ⁩کا یو اے ای کا دورہ⁦2011 ⁩کی جنگ شروع ہونے کے بعد کسی عرب ریاست کا پہلا دورہ تھا

مصر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر خفی الجبالی نے دمشق میں کہا کے زلزلے کے بعد عرب وفدشامی عوام کی مدد کے لیے برادر ملک شام کا دورہ کر رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

سابق وزیراعلی یدی یورپا کے گھر پر حملہ، بنجارہ برادری کا احتجاج، پولیس نے کیا لاٹھی چارج

بنگلورو : کرناٹک کے شیموگہ ضلع میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے گھر کے باہر پیر کی دوپہر کو زبردست احتجاج اور پتھراؤ کی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنجارہ برادری ریاستی حکومت کے شیڈول ٹرائب کمیونٹی کو اندرونی […]

You May Like