مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل NRI’S کے لئے اعلان۔۔۔۔

الحمدللہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی کوشش سے بیرونی ممالک جانے والے لوگوں کے لیے ویکسین فرسٹ ڈوز لے کر28 دن پورے ہونے پر، سیکنڈ ڈوز دینے کا انتظام جلد ہی تنظیم میں کیا جارہا ہے.

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل
این آر آئیز کے لئے اعلان

اس مقصد کے لئے خواہشمند افراد کو کل 23 جون 2021 بروز بدھ سے 2 دن تک تنظیم دفتر میں رجسٹریشن کروانا ہوگا.

آفس ٹائمنگ صبح 9 تا 1 بجے اور شام 5 تا 9 بجے تک رجسٹریشن کیا جا سکے گا.

جن لوگوں کی ایمپلائمنٹ یا تعلیمی ویزا لگی ہے اور جلد سے جلد ان کا سفر کرنا ضروری ہو. یا پھر اپائمنٹ لیٹر یا جاب آفر ہے اور پہلا ڈوز لے کر 28 دن پورے ہو چکے ہیں تو اپنے پاسپورٹ اور ضروری کاغذات کے تنظیم دفتر تشریف لائیں اور ضروری فارم پُر کروائیں.

خواہشمند افراد کی فہرست تیار کرکے اسسٹنٹ کمشنر کو بھیج دیا جائے گا. اس کے بعد متعلقہ افراد کو اپنے کاغذات اسسٹنٹ کمشنر سے تصدیق کرواتے ہوئے ویکسین سیکنڈ ڈوز لگوانے کی اجازت لینی ہوگی. پھر ان شاءاللہ تنظیم دفتر میں ویکسینیشن کا انتظام کیا جائے گا.

اگر کسی نے پہلا ڈوز پاسپورٹ کے بجائے آدھار کارڈ کی شناخت پر لیا ہے تو دوسرے ڈوز کے بعد ایک نیا اضافی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پاسپورٹ نمبر کے ساتھ حاصل کیا جا سکے گا. جس کے لئے ایک اور فارم بھرنا ضروری ہے.

دونوں فارم پُر کرنے اور رجسٹریشن کرنے کا کام موبائل پر آن لائن بھی کیا جا سکتا ہے. اس کے لئے تنظیم کی طرف سے فراہم کی گئی لنک کا استعمال کریں.

مزید معلومات کے لئے تنظیم کے سیکریٹری انتظامی امور
جناب جیلانی شاہ بندری سے فون نمبر 9535353400 پر رابطہ قائم کریں. *میڈیا کوآرڈینیٹر* *مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل*

nnexture-5 https://forms.gle/qgacLJyuJ4KxbJJq8

Annexture-4 link https://forms.gle/V6ipsRq2LDqGAohP6

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

👈بی جے پی جانتی ہے کہ عوام ناخوش ہیں، کانگریس

اقتدار میں واپس آ جائے گی’ – ایم ایل اے یو ٹی قادر ✒️کاسر گوڈ اورمنجیشور کے ناموں کو بر قرار رکھنے کی در خواست کر تے ہو ئے وزیر اعلی ٰ یڈیورپا کیرالہ کے وزیر اعلی کو لکھیں گے خط 🎙️کر ناٹکا میں19 اور22 جو لائی کو SSLC امتحانات […]

You May Like