سوغات تشکر

کراولی نیوز بیرو (28نومبر 2024) ہندوستان میں مسلمانوں کے سب سے معزز، معتمد نمائندہ ادارہ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ میں ایگزیکٹو ممبر کے طور پر شمولیت پر اداروں، جماعتوں اور معزز شخصیات اور دوست احباب و رشتہ داروں کی جانب سے ملنے والی محبت، دعاؤں، نیک خواہشات اور تہنیتی پیغامات کا دل سے شکر گزار ہوں۔ جزاکم اللہ خیرا۔

حقیقت یہ ہے کہ میں خود کو اس عظیم ذمہ داری کے لیے اہل نہیں سمجھتا ہوں، کیونکہ قوم و ملت کی خدمت میں ابھی ابتدائی مراحل میں ہوں اور میری کوششیں اور تجربات بہت محدود ہیں۔

البتہ میرے والد مرحوم، الحاج محی الدین منیری صاحب کی فکر اور ان کے فولادی عزائم نے ہمیشہ مجھے انسانیت اور مسلمانوں کی خدمت کی راہ پر گامزن ہونے کی ترغیب دی۔ اس طرح کے مواقع کو میں اللہ کی رضا اور قوم و ملت کی خدمت کی خاطر اختیار کرنا چاہتا ہوں۔ ان شاء اللہ

میں اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر ان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ اور قوم و ملت کا درد مند بن کر اپنی آخری سانس تک اخلاص کے ساتھ اللہ رب العزت کی رضا کی خاطر عبادت سمجھ کر ہمیشہ حاضر رہوں گا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ قوم و ملت کی بقا کے لیے وفا کو ضروری سمجھتے ہوئے، آپسی اتحاد واتفاق کو مضبوط رکھ کر اخلاص وللہیت کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہم سبھوں کو زندگی کے ہر ڈگر پر دین و شریعت کو مقدم رکھتے ہوئے پیارے نبی محمدﷺ کی صحیح پیروی کرنے کی توفیق نصیب کرے۔

علاوہ استقامت و ثابت قدمی عطا کرے تاکہ ہم اپنی قوم کی خدمت میں اپنا بھرپور حصہ ڈال سکیں۔ آمین۔

دعاؤں کا طالب

منیری عتیق الرحمن ابن محی الدین منیری✒️

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

بچے تعلیم اور اسکول

مولانا سید زبیر مارکیٹ (کروالی نیوز بیرو) 06 دسمبر 2024 آج کے دور میں تعلیم کی بڑی اہمیت ہے، ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بچہ اعلی ترین تعلیم حاصل کرے، والدین اپنی ساری زندگی کی تگ و دو سکھ اور چین بچوں کی تعلیم کے لئے […]

You May Like