
بھٹکل: بھٹکل کے قریب وینکٹاپور قومی شاہراہ پر ہفتہ کی دیر رات ایک خوفناک کار حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
شیرا لی سے بھٹکل کی طرف جا رہی ایک کار آدھی رات کے قریب وینکٹاپور کے علاقے میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک کنارے بجلی کے کھمبے سے زور دار ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار پوری طرح تباہ ہو گئی۔
اس حادثے میں بھٹکل کے آزاد نگر کے رہائشی محمد اشرف رکنی الدین شپائی کے بیٹے بلال (15) موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ شدید زخمی ڈرائیور آیان اکرمی (20) کو مزید علاج کے لیے اُڈپی لے جاتے وقت راستے میں ہی موت ہو گئی۔
حادثے کی صحیح وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم حادثے کی جگہ سڑک پر جیلّی پتھر بکھرے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے کار پھسل کر حادثے کا شکار ہوئی ہو، ایسا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حادثے کے مقام کے آس پاس تین سے چار سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، جن کی فوٹیج کی جانچ کر کے پولیس حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
متوفی بلال کی لاش کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی گی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور آئندہ معلومات کا انتظار ہے۔
رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

