اُترکنڑا میں پھر 36 کورونا پوزیٹیو؛ بھٹکل میں بھی کورونا کے بڑھنے کا سلسلہ جاری؛ آج ایک ہی دن میں19 پوزیٹو معاملات درج:

بھٹکل 7 جولائی (کراولی نیوز) اُترکنڑا میں کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور آج منگل کو بھی ضلع کے مختلف تعلقہ جات سے 36 کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں صرف بھٹکل سے پھر ایک بار سب سے زیادہ یعنی 19 معاملات سامنے آئے ہیں۔ کاروار میں 6، ہلیال میں 3، کمٹہ میں دو ہوناور میں دو اور سرسی میں دو اور منڈگوڈ میں ایک جوئیڈا میں ایک کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔
اُترکنڑا میں کورونا سے دوسری موت: کل پیر کو کاروار میں سرسی سے تعلق رکھنے والے ایک 42 سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ 4 جولائی کو بنگلور سے سرسی آیا تھا، اتوار کو جب اس کی طبعیت بگڑ گئی تو اسے سرسی کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اس دوران اس کے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تو رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہوئی، جس کے بعد پیر صبح اسے کاروار اسپتال منتقل کیا گیا اور وینٹی لیٹر پر رکھا گیا مگرعلاج کارگر نہیں ہوا اور شام ہونے تک فوت ہوگیا۔اس موت کے ساتھ ہی اُترکنڑا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

<br> 11 جولائی(کراولی نیوز بیرو) بریکنگ نیوز : بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کوویڈ 19 پازیٹیو : ناناوتی ہاسپٹل میں ہوئے داخل:

اداکار امیتابھ بچن نے ہفتے کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ انکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت رہا اور انہیں اسپتال میں شریک کیا گیا ہے، ان کے کنبہ اور عملے کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے. “میرا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے… مجھے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے […]

You May Like