ریاست کرناٹک میں آج ۲۴ دسمبر ۲۰۲۰ سے ۲ جنوری ۲۰۲۱ تک لاگو ہوگا رات کا کرفیو

کراولی نیوز سروس: ریاست میں کورونا وائرس کے تعلق سےسختی کے ساتھ احتیاطی تدابیر لاگو کیے جانے کے بعد اور مختلف طور پر ٹیسٹ کے بعد سے پچھلے دو مہینوں سے کورونا کے معاملات میں کمی دیکھی گئی ہے۔لیکن اس میں مزید سدھار لانے اور اس وبا کو مکمل طور ختم کرنے کے لیے کے لیے حکومت کی طرف سے ⁦11 ⁩دسمبر،⁦2020 ⁩کو چند ہدایات جاری کی گئی تھی جو کہ ⁦31 ⁩دسمبر تک لاگو رہیں گی۔
لیکن کورونا وائرس کا نیا روپ ⁦SARS-CoV2 ⁩کی برطانیہ میں نشاندہی ہوئی ہے جو تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ حال ہی میں برطانیہ سے کرناٹک لوٹنے والے چند افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان مریضوں پر نگاہ رکھی گئی ہے، کیا یہ مریض نئے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اس کی جانچ جاری ہے۔
ان حالات کے پیش نظر مختلف دفعات کے تحت عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کورونا کے نئے روپ کے وائرس ⁦SARS-Cov2 ⁩کو پھیلانے سے روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت آن پڑی ہے۔ اس لئے ریاست میں ⁦24 ⁩دسمبر ،⁦2020 ⁩سے ⁦2 ⁩جنوری،⁦2021 ⁩تک نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جوکہ رات ⁦11:00 ⁩بجے سے صبح ⁦05:00 ⁩بجے تک لاگو رہے گا۔
اس کے تحت حکومت کی طرف سے چند ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
۱۔ کرفیو کے اوقات میں عوام کی چہل پہل پر مکمل طور پر پابندی رہے گی۔ صرف ضروری سرگرمیوں کیلئے اجازت رہے گی۔
۲۔ مال گاڑیوں کی آمد و رفت پر کسی بھی طرح کی پابندی نہیں رہے گی۔ تمام طرح کے اشیاء کی ٹرانسپورٹیشن میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ نہیں رہے گی۔
۳۔ تمام صنعتی ادارے، کمپنیاں جنہیں رات میں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ضروری ہے، پچاس فیصد عملے کے ساتھ کام کاج کرسکتے ہیں۔ان کمپنیوں کے ملازمین کو کمپنی سے جاری شناختی کارڈ کے ساتھ آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔
۴۔ایسی کمپنیاں یا کارخانے جہاں ہر دن ⁦24 ⁩گھنٹے پیداوار یا کام کاج انجام پاتا ہے، ان پر کسی بھی طرح کی پابندی نہیں ہوگی۔
۵۔رات میں کرفیو کے دوران طویل فاصلے کی بس اور ٹرین سرویس اور ہوائی خدمات کیلئے اجازت رہے گی۔
۶۔ بس اسٹانڈ، ریلوے اسٹیشن اور ایر پورٹ کیلئے آنے جانے والے مسافر ٹیکسی اور آٹو کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ایسے افراد کو باہر نکلنے کے بعد اپنے سفر کا ٹکٹ پیش کرنا ہوگا۔
۷۔ ⁦24 ⁩تاریخ کی دیر رات کرسمس کی تقریبات کیلئے اجازت ہوگی۔ کووڈ ⁦19 ⁩کے احتیاطی اصولوں پر عمل درآمد کے ساتھ کرسمس کی تقریبات منعقد کی جاسکتی ہیں۔
۸۔ کووڈ ⁦19 ⁩کے احتیاطی اصولوں پر عمل درآمد کے ساتھ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات منعقد کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

آل انڈیا آ ئیڈیل ٹیچرس ایسوسیشن<⁦br⁩>( آئیٹا) کے قومی صدر کا انتخاب

کراولی نیوز: بتاریخ ۲۸/۰۲/۲۰۲۱ آل انڈیا آ ئیڈیل ٹیچرس ایسوسیشن( آئیٹا) کے قومی صدر کا انتخاب حیدرآباد کے جامعتہ الھدی پہاڑی شریف پرآ ئیٹا کا دو روزہ قومی اجلاس بتاریخ ⁦26-27⁩فروری ⁦2021⁩کو منعقد ہوا جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے ریاستی مشاورتی کونسل کے ارکان شریک رہے ۔آ ئیٹا […]

You May Like