*بھٹکل میں جعلی غیر ملکی کرنسی تقسیم کرنے کے الزام میں منگلورو کا شخص گرفتار*

(کراولی نیوز بیورو ) 26 جولائی 2025 بروز سنیچر

بھٹکل: منگلورو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بھٹکل پولیس نے ساحلی شہر میں جعلی غیر ملکی کرنسی تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت روین پرکاش کے طور پر ہوئی ہے، جسے بھٹکل کے بندر روڈ سے حراست میں لیا گیا۔

گرفتاری کے دوران، پولیس نے ایک کار، ایک موبائل فون، اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) درہم کی 17 جعلی کرنسی نوٹیں برآمد کیں، جن میں 1000، 500، اور 100 درہم کی مالیت شامل ہے۔

روین پرکاش کو بھٹکل کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے دو دن کے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے جعلی کرنسی کے ذرائع کا پتہ لگانے اور یہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا اس ریکٹ میں مزید افراد بھی ملوث ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد۔۔۔یسین محتشم

تحریر: عبد المتین منیری بھٹکل آج مورخہ یکم اگست ۲۰۲۵ء علی الصبح خبر آئی کہ یاسین محتشم صاحب اللہ کو پیارے ہوگئے، انہیں لو شوگر ہوگیا تھا، جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے،اور ٓنا فانا اللہ کو پیارے ہوگئے، ان کی عمر (۴۳) سال تھی۔ ایک ایسی عمر جس میں […]

You May Like