رائل پام کے پودوں کو پانی دے کر ’’گرین بھٹکل‘‘ کا افتتاح، وزیر منکال ویدیا نے کیا

بھٹکل : 21 جنوری 2026 بروز بدھ

انڈین نوائط فورم اور بھٹکل بلدیہ  کے اشتراک سے منعقدہ آئی این ایف گرین بھٹکل پروگرام کا افتتاح نوائط کالونی، محی الدین منیری روڈ کے ڈیوائیڈر کے وسط میں موجود رائل پام کے پودوں کو پانی دے کر وزیر منکال ویدیا نے کیا

بعد ازاں رابطہ ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پہلے ہمارے ارد گرد ہریالی تھی، پھر ہم نے خود ہی اس ہریالی کو کم کر دیا، اور اب دوبارہ ہریالی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن کھانا نہ ملے تو بھی انسان زندہ رہ سکتا ہے، لیکن اگر ایک لمحے کے لیے بھی آکسیجن نہ ملے تو زندگی ممکن نہیں۔ اگر ہریالی نہ ہو تو ہمیں اسپتالوں کے چکر لگانے پڑیں گے اور پیسہ خرچ کرنا پڑے گا۔ اگر ہم اسپتال جانا کم کرنا چاہتے ہیں تو درختوں اور پودوں سے زیادہ محبت کرنی ہوگی۔ آکسیجن ہر مذہب کے ماننے والوں کے لیے ضروری ہے۔ آکسیجن میں اضافہ کرنے کا یہ کام آئی این ایف ادارہ گرین بھٹکل پروگرام کے ذریعے کر رہا ہے، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیر نے مزید کہا کہ ہر کام حکومت اکیلے نہیں کر سکتی، کچھ کام عوام کو خود بھی کرنے ہوتے ہیں۔ گرین بھٹکل جیسے پروگرام انجام دینے والی آئی این ایف تنظیم کے ساتھ حکومت مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ اب چونکہ بھٹکل ایک سٹی میونسپلٹی بن چکا ہے، اس لیے زیادہ مسائل پیش نہیں آئیں گے۔ ہیبلے گرام پنچایت کے دائرہ اختیار میں کچرے کا مسئلہ بھی آئندہ نہیں رہے گا۔ بلدیہ اور جالی ٹاؤن پنچایت کے علاقوں میں پینے کے پانی کے پائپ لائن کا کام جاری ہے، جلد ہی ہر گھر کو پانی فراہم کیا جائے گا، اور دن کے چوبیس گھنٹے بجلی بھی دستیاب رہے گی۔

بعد میں ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرین بھٹکل پروگرام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل کی بلدیہ کے تعاون سے آئی این ایف ایک سبز انقلاب برپا کرے۔

اس موقع پر آئی این ایف کے صدر افتاب حسین کو لا، جنرل سیکریٹری عادل ناگرمٹ سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

کرناٹکا اسٹیٹ لیول صحافي کانفرنس و ریاستی ایوارڈ تقریب

نقاش نائطی نائب ایڈیٹر اسٹار نیوز ٹلٹیلوزن دہلی +966 562 6777 07   *کرناٹکا اسیٹ لیول صحافی کانفرنس و ریاستی ایوارڈ تقریب بھٹکل* ایک ہزار لوگوں کے بیٹھنے والی استعداد کے ساتھ “ناگ یوکتےدھرمارتھ سبھا بھون” آڈیٹوریم میں کرناٹکا اسٹیٹ لیول صحافتی کانفرنس اور ریاستی ایوارڈ تقریب کا افتتاح ایک […]

You May Like