
بھٹکل، 20 مئی 2026: اتر کنڑا ضلع کے بھٹکل شہر پولیس تھانے کی حدود میں پیش آئے گھر میں چوری کے ایک معاملے کو پولیس نے نہایت مستعدی کے ساتھ حل کرتے ہوئے دو ملزمان محمد راحل ولد محمد میراں صاحب (38 سال)، ساکن گنیش نگر، پرورگاہ، بھٹکل اور نوشاد ولد مختار احمد ہنچی (28 سال)، ساکن گنیش نگر، بھٹکل کو گرفتار کر لیا ہے، موصولہ شکایت کے مطابق 18 مئی 2026 کی شام 5 بج کر 40 منٹ سے 20 مئی 2026 کی صبح 5 بجے کے درمیان نامعلوم چور ایک مکان میں داخل ہوئے اور بیڈ روم میں موجود الماری کا لاک توڑ کر تقریباً 24 گرام سونے کے زیورات اور 37 ہزار روپے نقد رقم چرا کر فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد بھٹکل شہر پولیس تھانے میں مقدمہ نمبر 65/2026 درج کرکے فوری تفتیش شروع کی گئی، پولیس نے تکنیکی شواہد اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے تقریباً 7 گرام سونے کے زیورات اور 22 ہزار 860 روپے نقد رقم برآمد کر لی، یہ کامیاب کارروائی ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیپن ایم این کی نگرانی میں انجام دی گئی جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گریش بی، سرکل انسپکٹر دیواکر پی ایم، پی ایس آئی نوین نائک اور بھٹکل شہر پولیس تھانے کے اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے
رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل۔

