مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت ایک بار پھر عنایت اللہ شاه بندری کے سپرد

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر کے عہدے پر عنایت اللہ شاه بندری دوبارہ منتخب

بھٹکل: بھٹکل اور اطراف کے علاقوں کی مسلم برادری کے سماجی، تعلیمی اور عوامی مسائل میں رہنمائی کرنے والی معروف تنظیم مجلس اصلاح و تنظیم کے لیے آئندہ تین سالہ مدت کے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

اتوار کے روز تنظیم کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں عنایت اللہ شاه بندری کو دوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔

اسی طرح مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداران میں پیلور محمد صادق کو اول نائب صدر، قمر سعدا کو دوم نائب صدر اور رکن الدین عبدالسلام کو سوم نائب صدر منتخب کیا گیا۔

انتظامی امور کے سیکریٹری کے طور پر اقبال سہیل، مالیاتی سیکریٹری کے طور پر مبین دامودی اور آڈیٹر کے طور پر بلال قمری کو مقرر کیا گیا ہے۔

سو سال سے زائد تاریخ رکھنے والی یہ تنظیم نہ صرف بھٹکل بلکہ پورے ساحلی خطے کی مسلم برادری کے سماجی، تعلیمی اور عوامی شعبوں میں رہنمائی فراہم کرنے والی ایک اہم اور باوقار تنظیم کے طور پر جانی جاتی ہے۔

اجلاس میں اراکین نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت اور عہدیداران کی ٹیم برادری کی ترقی، تعلیمی فروغ اور عوامی خدمت کے میدان میں مزید مؤثر اور نتیجہ خیز کردار ادا کرے گی۔

رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

بھٹکل میں مسلم نوجوان اور ہندو لڑکی کے معاملے پر کشیدگی، ہندو کارکنان کے خلاف مقدمہ درج، پولیس تھانے کے سامنے احتجاج

بھٹکل: 17 جون بروز بدھ مسلم نوجوان کے ساتھ ہندو لڑکی کی گاڑی میں آمد و رفت کے معاملے پر تنازع، ہندو کارکنان کے خلاف مقدمہ درج، پولیس تھانے کے سامنے احتجاج بھٹکل میں ایک مسلم نوجوان اور ہندو لڑکی کے ساتھ گاڑی میں گھومنے کے معاملے نے نیا رخ […]

You May Like