اُترکنڑا میں بھٹکل کے 9لوگوں سمیت 23 لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو؛ مینگلور اسپتال میں بھی بھٹکلی خاتون کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر

ھٹکل 5/جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے مزید معاملات آج اتوار کو بھی سامنے آئے ہیں جس میں بھٹکل کے بھی 9 معاملات شامل ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کمٹہ سے 5، منڈگوڈ  اور ہلیال سے 3، 3، انکولہ، کاروار، سرسی سے ایک ایک کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔

آج کے نئے معاملات کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 356 ہوگئی ہے۔ جس میں زیادہ تر لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

بھٹکل کے جو نو معاملات آج سامنے آئے ہیں اس میں ایک 26 سالہ مرڈیشور کا نوجوان کیرالہ سے واپس لوٹا تھا،  ایک 76 سالہ عمر رسیدہ خاتون جو کافی عرصہ سے بستر علالت پر ہی ہیں، نرس کے رابطے میں آنے کی وجہ سے  رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر ملی ہے۔بقیہ لوگوں کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ وہ لوگ شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔جس میں دو  خواتین، چار مرد حضرات، ایک لڑکا  (19f, 22f, 25m, 13m, 27m, 21m, 52m) شامل ہیں۔

مینگلور میں بھی ایک خاتون کی رپورٹ پوزیٹیو:   بھٹکل کی ایک خاتون کی رپورٹ آج مینگلور میں کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ اسے  پیشاب کی شکایت سمیت پھپھڑے میں پانی جمع ہونے کی  شکایت   کی وجہ سے مینگلور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ قریب 65 سالہ یہ خاتون  اب  بالکل ٹھیک اور صحت مند  ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

سنڈے لاک ڈاون؛ بھٹکل میں مکمل خاموشی، راستوں کی چہل پہل مکمل بند؛ بازاراور دکانوں پر نظر آئے تالے

بھٹکل 5/جولائی ریاست کرناٹک میں  کورونا کے  معاملات میں  روز بروز اضافہ کو دیکھتے ہوئے  ریاستی حکومت نے سنڈے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کل سنیچر شام پانچ بجے سے کل پیر صبح پانچ بجے تک  مکمل لاک ڈاون  نافذ کیا گیا ہے، جس کے دوران […]

You May Like