یوگی حکومت غریبوں کو لگا سکتی ہے بجلی کاکرنٹ، نئے کنکشن پر ⁦44 ⁩فیصد زیادہ دینا پڑے گا؟

قومی اواز  ( کراولی نیوز  بیرو ) ⁦11 ⁩جولائی ⁦2024⁩  اترپردیش میں بجلی صارفین کو بجلی کا کرنٹ لگنے والا ہے، اگر یہ تجویز منظور کر لی جاتی ہے تو صنعتوں اور غریبوں کو نئے کنکشن پر زیادہ قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی جانب سے نئے بجلی کنکشن کی شرحوں کے لیے ریگولیٹری کمیشن میں نظرثانی شدہ کاسٹ ڈیٹا بک کی تجویز داخل کی گئی ہے۔ اس کے تحت اب غریب دیہاتیوں کو بھی نیا کنکشن لینے کے لیے ⁦44 ⁩فیصد زیادہ ادا کرنا پڑے گا۔ اسی طرح صنعتوں کے نرخوں میں ⁦50 ⁩سے ⁦100 ⁩فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔

اگر یوگی حکومت یہ تجویز منظور کر تی ہے تو اس سے غریب صارفین زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ پاور کارپوریشن نے ⁦2 ⁩کلو واٹ تک کنکشن کے لیے لیبر آئٹم کی رقم ⁦150 ⁩روپے سے بڑھا کر ⁦564 ⁩روپے کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے بی پی ایل اور چھوٹے گھریلو کنکشن لینے والوں کو ⁦44 ⁩فیصد تک زیادہ ادائیگی کرنی ہوگی۔

نیو ز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کریں تو ⁦1 ⁩کلو واٹ کنکشن پر ⁦1032 ⁩روپے جی ایس ٹی کے بغیر وصول کیے گئے تھے۔ اب یہ ریٹ مجوزہ قیمت میں ⁦1486 ⁩روپے ہو گیا ہے۔ جبکہ اسمارٹ میٹر کے سنگل فیز کنکشن پر ⁦3822 ⁩روپے دیئے جا رہے تھے جو اب بڑھ کر ⁦6316 ⁩روپے ہو سکتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

پرجول ریونّا پر اب عریاں تصویریں کھینچنے کے الزام میں ایف آئی آر درج، بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کا بھی آیا نام

ایک متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں بتایا ہے کہ پرجول ریونّا نے جنسی زیادتی کے دوران اس کی عریاں تصویریں کھینچی تھیں۔ اس میں بی جے پی کے ایک سابق ایم ایل اے کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ قومی اواز(کراولی نیوز بیرو ⁦25-06-2024)⁩سینکڑوں […]

You May Like