بھٹکل بزنس کمیونیٹی کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل کراولي نیوز بیورو:21/09/2020

چند دن قبل ۱۶ ستمبر ۲۰۲۰ بروز بدھ شام کے وقت ٹاون مونسپل اسٹاف اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں چند دکانوں کو بند کرنے کی کوشش کی اور ایک دو دکانوں کو بند بھی کر لیا گیا تھا جس کی وجہ سے بزنس کمیونیٹی میں خوف اور ڈر کا ماحول پہلاتھا زبردستی دکانوں کو بند کرنے سے بزنس میں بھی اثر پڑتا ہے اور گاؤں کی معیشت کے لئے بھی صحیح نہیں ہے

آپ کو معلوم ہے کے آجکل کے موجودہ حالات کی وجہ سے بزنس میں بھی کافی بگاڑ ہے ٹاون مونسپل کونسل کے اس قدم سے بزنس کمیونیٹی میں خوف کا ماحول ہے لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ لائسنس رینیو نہ کرنے کی وجہ سے دکانوں کو اچانک اس طرح بند کرنا صحیح ہے یہ غلط؟ ایسی کیا ضرورت آن پڑی تھی کے ایسے موقع پر بھی دکانوں کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔مونسپل آٹھوریٹی اور اسسٹنٹ کمشنر صاحب اس کی وضاحت کریں تو اچھا رہے گا۔ہماری مونسپل کونسل سے گذارش ہے کے آئندہ ایسا سخت قدم نا اٹھائے۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

نمستے ٹرمپ پروگرام کی وجہ سے گجرات میں کورونا پھیلا ہے: گجرات کانگریس

You May Like