مرڈیشور آٹو یونین کی جانب سے شاردہ ہولے سانحہ متاثرین کے لیے 50 ہزار روپے کا عطیہ

کپّے چپّو سانحہ کے متاثرہ خاندانوں کے لیے مرڈیشور آٹو یونین کی جانب سے 50 ہزار روپے کا امدادی عطیہ

مرڈیشور: کپّے چپّو سانحہ میں جاں بحق ہونے والی شاردہ ہولے کی 11 خواتین کے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے رکشہ ڈرائیورز اینڈ اونرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)، ماولی-مرڈیشور کی جانب سے تمام آٹو ڈرائیوروں کے تعاون سے 50 ہزار روپے کا امدادی عطیہ پیش کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شری کیشتر شاردہ ہولے پہنچ کر ادارے کے سیکریٹری کی موجودگی میں یہ رقم متاثرہ خاندانوں کے لیے قائم امدادی فنڈ میں جمع کرائی۔

اس موقع پر آٹو یونین کے صدر شری دھر نائک، نائب صدر جگدیش نائک، سابق صدر ستیش نائک، اراکین انّپا نائک، پرمود ساونت، پانڈو نائک، شری کانت نائک سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

ناٹی وید کریا گووند گونڈا کو ڈاکٹر آر۔ وی۔ سراف ایوارڈ سے نوازا جائے گا

بھٹکل: معروف سماجی، ادبی اور تعلیمی شخصیت ڈاکٹر آر۔ وی۔ سراف کی یاد میں قائم کیے گئے ڈاکٹر آر۔ وی۔ سراف ایوارڈ کے لیے رواں سال کٹگارکوپّا، ہیگڈّے کے رہائشی معروف روایتی معالج (ناٹی وید) کریا گووند گونڈا کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر آر۔ وی۔ سراف نے اپنی پوری […]

You May Like