“دہلی میں بم دھماکہ: متعدد زخمی، تحقیقات جاری”

آج (10 نومبر 2025) دہلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا —

لال قلعہ کے قریب ایک کار میں دھماکہ ہوا۔ یہ واقعہ تقریباً شام 6:52 بجے میٹرو اسٹیشن کے باہر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، کم از کم 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے فوراً بعد قریبی گاڑیاں اور رکشے آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

موقع پر فائر بریگیڈ اور پولیس کی کئی ٹیمیں پہنچ گئیں اور علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔

دہلی اور اتر پردیش میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ حادثہ تھا یا دہشت گرد حملہ — تفتیش جاری ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق، حکام نے لال قلعہ کے اطراف تمام راستے بند کر دیے ہیں، اور این ایس جی (نیشنل سکیورٹی گارڈ) کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔

کراولی نیوز بیرو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

بھٹکل پولیس کی بڑی کامیابی — گلوبل انٹرپرائزز دھوکہ دہی کیس میں تین گرفتار

بھٹکل (کراولی نیوز بیورو) 12 نومبر، بدھ بھٹکل پولیس نے گلوبل انٹرپرائزز کے دھوکہ دہی کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کارروائی محمد سعود ابن حسن شبر محتشم (عمر 43 سال) کی شکایت پر عمل میں آئی، جنہوں نے بھٹکل ٹاؤن پولیس […]

You May Like