گرام پنچایتوں میں خدمات پیش کرنے والا ’’نیترا رتھ‘‘ سیّار آنکھوں کا اسپتال
سرسی : پنچایت علاقوں میں آنکھوں کی صحت کے تحفظ کے مقصد سے اسکوڈ ویس ادارے نے ’’نیترا رتھ‘‘ کے نام سے ایک سیّار آنکھوں کا اسپتال تیار کیا ہے، جس کا افتتاح 24؍ نومبر 2025 بروز پیر صبح 11:30 بجے پنچایت ضلع کے ہولیکل احاطے میں منعقد ہوگا۔
آئندہ دنوں میں یہ نیترا رتھ منصوبہ ضلع بھر کی مختلف گرام پنچایتوں میں طے شدہ شیڈول کے مطابق خدمات انجام دے گا۔ اس منصوبے کو گجرات کی دیسائی فاؤنڈیشن، کیرالا کی آدھیان فاؤنڈیشن اور ضلع انسدادِ نابینائی ادارے کا تعاون و اشتراک حاصل ہے۔
نیترا رتھ سیّار آنکھوں کے اسپتال کا افتتاح رکنِ پارلیمان وشویشور ہیگڈے کاگیری کے دستِ مبارک سے ہوگا، جب کہ اس منصوبے کا باضابطہ آغاز رکنِ اسمبلی بھیمننا نائیک کریں گے۔
تقریب کے معزز مہمانانِ خصوصی رکنِ قانون ساز کونسل شانتارام سِدّی، اے سی کاویا رانی اور چیرمین، سرسی اربن پلاننگ اتھارٹی جگدیش گوڑا شامل ہوں گے۔
اسکوڈ ویس ادارے کی انتظامی کمیٹی کے وائس پریسیڈنٹ کمار کورسے، سیکریٹری سرسوتی راوی، جوائنٹ سیکریٹری پروفیسر کے۔ این۔ ہوسمنی اور ایگزیکٹیو ممبران دَیانند اگاسے اور پرتِبھابھٹ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔
رپورٹ کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

