بھٹکل قدوائی روڈ پر چوری کی واردات، لاکھوں کے زیورات اور نقدی لے کر چور فرار

کراولی نیوز بیرو، 9 مئی بروز جمعہ

بھٹکل کے قدوائی روڈ علاقے میں پیش آنے والی ایک چوری کی واردات نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس واقعہ کے بعد عوام کو بھی اپنے گھروں کی حفاظت کے تعلق سے مزید محتاط رہنے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق محترمہ ناہد اختر (49) ساکن قدوائی روڈ فرسٹ کراس نے بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ 8 مئی کی رات تقریباً 12 بج کر 50 منٹ پر ایک نامعلوم چور ان کے گھر کی پچھلی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوا۔ بعد ازاں اس نے گھر کے دروازے کے ذریعے اندرونی حصے تک رسائی حاصل کی اور الماری میں رکھے تقریباً 55 گرام وزنی سونے کے زیورات اور 10 ہزار روپے نقد رقم چرا کر فرار ہوگیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق چوری شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کر دی۔ بعد ازاں جائے واردات پر ڈی وائی ایس پی گریش اور سرکل انسپکٹر دیواکر اپنی ڈاگ اسکاڈ ٹیم کے ہمراہ پہنچے اور موقع کا پنچنامہ بھی کروایا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں-
اس واردات کے بعد عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ رات کے اوقات میں گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں اچھی طرح بند رکھیں، قیمتی سامان محفوظ مقامات پر رکھیں، اور ممکن ہو تو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں۔ کسی بھی مشتبہ شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ایسے جرائم پر بروقت قابو پایا جا سکے۔
رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

ایک سال بعد بھٹکل کو نیا اسسٹنٹ کمشنر ملا، جے۔ مہیش نے سنبھالا عہدہ

بھٹکل میں تقریباً ایک سال سے خالی پڑی اسسٹنٹ کمشنر کی اہم انتظامی پوسٹ آخرکار بھر دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے مقرر کیے گئے نئے افسر جے۔ مہیش نے ہفتہ کے روز باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کی تقرری سے بھٹکل اور […]

You May Like