*ہوناور میں فاریسٹ افسران کی مبینہ ہراسانی: ڈرائیور اور بیوی خودکشی کا خط چھوڑ کر لاپتہ*

ہوناور میں افسوسناک واقعہ: فاریسٹ محکمے کے مبینہ ہراسانی کے الزام میں ڈرائیور اور اس کی بیوی لاپتہ، خودکشی کا خط برآمد

ہوناور کے علاقے گیر سُپپا کے فاریسٹ رینج دفتر میں کام کرنے والے سرکاری گاڑی کے ڈرائیور منجو ناتھ نائک نے مبینہ طور پر فاریسٹ افسران کی طرف سے ہراسانی سے تنگ آ کر اپنی بیوی کے ساتھ گھر چھوڑ دیا۔ گھر سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

منجو ناتھ نائک، جو کہ تین دہائیوں سے فاریسٹ محکمے میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے تھے، اپنے خط میں الزام لگایاہے کہ انہیں ڈرائیور ہونے کے باوجود زبردستی کھانا پکانے جیسے کام کروائے جا رہے تھے، اور انکار کرنے پر دباؤ بڑھایا جاتا تھا۔ ان کے مطابق، مسئلہ جب یوگیش تک پہنچایا گیا تو بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

خط میں یہ بھی درج ہے کہ کارتھک کامبلے سمیت کچھ افسران نے منجو ناتھ کی بیوی کی ذہنی حالت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی۔ خط کے آخر میں لکھا گیا جملہ— “ممکن ہے جب یہ خط آپ تک پہنچے، ہم زندہ نہ ہوں”— صورتحال کو اور زیادہ سنگین بناتا ہے۔

منجو ناتھ نائک اور ان کی اہلیہ وینا پوجاری اس وقت لاپتہ ہیں۔ اہلِ خانہ اور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

رپورٹ کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

*کاروار سونا لوٹ کیس میں بڑی کارروائی: ایک پی ایس آئی برطرف، دوسرا معطل*

*کاروار سونے کی زیورات کی ڈکیتی معاملہ: دو پی ایس آئی پر سخت کارروائی — ایک کو برطرف، دوسرا معطل* کاروار: سونے کے زیورات تیار کرنے والے کاریگر پر ہوئی ڈکیتی کے معاملے میں دو اضلاع کی پولیس نے سخت محکمانہ کارروائی کی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں کردار ثابت ہونے […]

You May Like