
بھٹکل | 28 جنوری 2026
بھٹکل کے ناگایکشا دھرمارتھ سبھا بھون میں 28 جنوری 2026 کو منعقد ہونے والی ریاستی صحافیوں کا سمینار اور ریاستی ایوارڈ تقریب کے سلسلے میں دعوت نامے کی رسمِ اجرا انجام پائی۔ یہ پروگرام کرناٹک ورکنگ جر نلسٹ وائس ، بھٹکل یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔
دعوت نامہ شری ماروتی گرو جی (دھرمادھیکاری، شری وشو ویرانجنیہ مہا سنستھانم، ہیم پور مہاپیٹھم، شری کھیتر بنگارمکّی، ہوناور ) کے ہاتھوں جاری کیا گیا۔ اس موقع پر شری ماروتی گرو جی نے پروگرام کی دعوت قبول کرنے کا اعلان کیا اور تقریب میں شرکت کے ساتھ آشیرواد دینے کی یقین دہانی کرائی۔
اس پروگرام کا افتتاح سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اور سابق لوک آیکت جسٹس سنتوش ہیگڑے اور اتّر کنّڑ ضلع کے انچارج وزیر شری منکال ویدیا کریں گے۔ پروگرام کی صدارت کرناٹک کاریا نِرت پترکر تا دھونی کے ریاستی صدر کریں گے۔
خصوصی مدعوین میں گارنٹی نیوز کی صدر رادھا ہیرے گوڑر اور شری گنگادھر مودالیار شامل ہیں، جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر سابق وزیر شیوانند نائک، مجلس اصلاح و تنظیم ادارے کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، ہائی کورٹ کے وکیل ناگندر نائک سمیت دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گے،
پروگرام کے دوران مختلف ثقافتی سرگرمیاں، جسٹس سنتوش ہیگڑے کے ساتھ طلبہ کا مکالمہ، ریاست کے ممتاز کارکردگی دکھانے والوں کو ریاستی ایوارڈز، طلبہ کے لیے پرتِبھا پُرسکار اور اخبار تقسیم کرنے والوں کے لیے اعزازی ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔

دعوت نامے کی رسمِ اجرا کے موقع پر کرناٹکا ورکنگ جرنلسٹ وائس ، بھٹکل کے صدر شنکر نائک، خزانچی نسیم الغنی شاہ بندری ، ساحلی ڈویژن کے صدر کمار نائک، اُڈپی ضلع کے صدر دامودر موگیر ، سرسی کے صدر راجیش موگیر، اتّر کنّڑا ضلع کے جنرل سیکریٹری سیتارام آچاریہ، سرسی کے رکن سرینواس آچار اور رمیش سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
رپورٹ کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

