بھٹکل میں خصوصی ووٹر آئی ڈی ویریفیکیشن کیمپ، عوام کے لیے اہم اعلان

بھٹکل: ووٹر آئی ڈی خصوصی ویریفیکیشن کیمپ — عوام کے لیے اہم اطلاع

بھٹکل اور اطراف کے علاقوں کے عوام کے لیے ایک نہایت اہم اطلاع جاری کی گئی ہے۔ الیکشن سے متعلق دستاویزات کی درستگی اور ووٹر لسٹ کی تازہ کاری کے سلسلے میں خصوصی ووٹر آئی ڈی ویریفیکیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ خصوصی کیمپ مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے بھٹکل بندر روڈ، الافراح شادی ہال میں 21 اور 22 فروری (ہفتہ اور اتوار) کو دو دن کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ اس کیمپ کا مقصد سال 2002 کی ووٹر لسٹ میں شامل افراد کے ناموں کو 2025 کی نئی ووٹر لسٹ کے ساتھ میپنگ اور تصدیق کرنا ہے تاکہ ووٹر ریکارڈ کو درست اور اپڈیٹ کیا جا سکے۔

متعلقہ حکام کے مطابق، جن افراد کے نام پہلے ووٹر لسٹ میں موجود تھے، ان کے لیے اس ویریفیکیشن عمل میں شرکت انتہائی ضروری ہے۔ کیمپ میں شناختی تفصیلات کی جانچ، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر ضروری کارروائیاں انجام دی جائیں گی۔

مجلس اصلاح و تنظیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مقررہ مقام پر جا کر اپنی ووٹر معلومات کی تصدیق لازمی کروائیں۔
22 فروری (اتوار) اس خصوصی کیمپ کا آخری دن ہے، لہٰذا جن افراد نے ابھی تک ویریفیکیشن نہیں کروائی، وہ جلد از جلد شرکت یقینی بنائیں۔

عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ بعد میں یہ شکایت نہ رہے کہ اطلاع موصول نہیں ہوئی، اس لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس خبر کو پہنچایا جائے۔

رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی شدید کمی — عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی شدید کمی — عوام کو شدید مشکلات کا سامنا بھٹکل: 27 فروری بروز جمعہ بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں گزشتہ تقریباً ایک سال سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی سنگین کمی کے باعث عوام کو شدید پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا […]

You May Like