گنگادھر نائک اور شری دھر شیٹ کو ’’کرناٹک سادھک شریشٹھ رتن‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا

 

بھٹکل:
کرناٹک کی سماجی، ادبی اور تعلیمی خدمات میں نمایاں کردار ادا کرنے پر گنگادھر نائک اور شری دھر شیٹ کو ’’کرناٹک سادھک شریشٹھ رتن‘‘ ریاستی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کارینرت پتر کر تر دھونی (رجسٹرڈ) بنگلورو کی جانب سے بھٹکل تعلقہ یونٹ کے زیرِ اہتمام ناگایکشی سبھا بھون، بھٹکل میں منعقدہ ریاستی سطح کے صحافیوں کے سمینار اور ایوارڈ تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔
گنگادھر نائک کی ادبی و ثقافتی خدمات
گنگادھر نائک ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں جو ادب، موسیقی، تنظیم سازی اور خطابت کے میدان میں سرگرم عمل ہیں۔ وہ کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل تعلقہ یونٹ کے دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور انہوں نے کنڑا ادب کو گھر گھر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیاہے ۔
کنڑا ساہتیہ پریشد کے پلیٹ فارم سے ضلع میں سب سے زیادہ ادبی پروگراموں کے انعقاد پر انہیں ’’ساہتیہ سارتھیہ‘‘ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
ادبی تخلیقات کے میدان میں ان کی ہنی نظموں کا مجموعہ ’’بھانو بھاو‘‘ اور رسم و رواج کے پس منظر میں فکری مباحث پر مبنی کتاب ’’آچار سووچار‘‘ منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔
موسیقی کے شعبے میں بھی گنگادھر نائک نے اپنی شناخت قائم کی ہے۔ بھٹکل تعلقہ سے پہلی بار انہوں نے مشہور ٹی وی پروگرام ای دے تھمبی ہاڈوینو میں شرکت کی اور عظیم گلوکار ایس۔پی۔ بالاسوبرامنیم سے داد حاصل کی۔
انہی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں ’’کرناٹک سادھک شریشٹھ رتن‘‘ ریاستی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
شری دھر شیٹ: تعلیم و ادب کا روشن نام
دوسرے ایوارڈ یافتہ شری دھر شیٹ، شِرالی کے ایک باوقار استاد، ادیب، طنزیہ خاکہ نگار، مصور اور بہترین نظامت کار ہیں۔ ایک مثالی استاد اور ریسورس پرسن کی حیثیت سے انہیں 2025 کا بہترین استاد ریاستی ایوارڈ بھی حاصل ہو چکا ہے۔
ان کی مشہور نظم ’’بیلییا ہووو‘‘ کو آئی سی ایس ای نصاب کی پانچویں جماعت کی کنڑا چندن درسی کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔
ادبی دنیا میں وہ ایک مضبوط اور بااثر آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ادب کے میدان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھٹکل تعلقہ کے نویں ادبی سمّیلن کی صدارت کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ ان کی ہمہ جہت خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں ’’کرناٹک سرکاری سیوا شریشٹھ رتن‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شاندار ریاستی سطح کا صحافتی سمینار
یہ ریاستی سطح کا صحافتی سمینار کارینرت پترکرتر دھونی بھٹکل یونٹ کے صدر شنکر نائک، سکریٹری اُلاس شان بھاگ اور خزانچی نسیم الغنی شاہ بندری کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں

کرناٹک کے مختلف علاقوں سے 700 سے زائد صحافیوں نے شرکت کی۔ پروگرام کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی۔
تقریب کے اسٹیج پر شری کھیتر بنگار مکّی کے دھرمادھیکاری ماروتی گروجی، سابق وزیر شیوآنند نائک، ٹی ایس آر ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی گنگادھر مولیار، صنعتکار گووند بابو پوجاری، ریاستی صدر بنگلے ملکارجن، تعلقہ صدر شنکر نائک، مجلس اصلاح و تنظیمِ کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، معروف وکیل روی کرن مرڈیشور، ساحلی کرناٹک ڈویژن کے صدر کمار نائک اور ریاست کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے صحافیوں نے شرکت کی۔
یہ تقریب صحافت، ادب اور سماجی خدمات کے میدان میں نمایاں شخصیات کے لیے ایک یادگار اور تاریخی لمحہ ثابت ہوئی۔

رپورٹ کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

نجی تصاویر کے ذریعے ہراسانی، بھٹکل پولیس نے ملزم کو بنگلورو سے گرفتار کیا

بھٹکل: نجی تصاویر کے ذریعے ہراسانی کا معاملہ، ملزم بنگلورو سے گرفتار بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک خاتون کو نجی تصاویر کے ذریعے ہراساں کرنے اور ذہنی اذیت دینے کے سنگین معاملے میں پولیس نے تیز کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بنگلورو سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس […]

You May Like