شیرور میں سرکاری جگہ پر غیر قانونی جوا کھیلتے ہوئے چھ افراد گرفتار

شیرور میں سرکاری جگہ پر غیر قانونی جوا کھیلتے ہوئے چھ افراد گرفتار

بیندور تعلقہ کے شیرور گاؤں کے سرکاری مقام پر غیر قانونی طور پر جوا کھیل رہے شیکھر، ہریش نائک، دیویندر، اشوک وینکٹیش نائک، ناگپا گووند نائک اور دنکر کو بیندور تھانہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
16 نومبر کی شام تقریباً 7:45 بجے شیرور گاؤں کے موئدین پورہ کے سرکاری میدان میں یہ لوگ ’’اندر باہر‘‘ تاش کا کھیل کھیل رہے تھے۔ عوام نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ مصدقہ اطلاع ملنے پر پی ایس آئی تمّیش بی این کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے جوا اڈے پر چھاپہ مار کر ملزمین کو گرفتار کیا اور 24,010 روپے نقد رقم کے ساتھ ان کی بائیکیں بھی ضبط کر لی ہیں۔

اس سلسلے میں بیندور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

کراولی نیوز بیرو بھٹکل

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

جنگل باسیوں کے حقوق پر گفتگو — بھٹکل میں اجلاس

  بھٹکل میں جنگل باسیوں کا اجلاس 22 نومبر کو   کراولی نیوز بیرو 19 نومبر 2025 بروز بدھ بھٹکل: جنگل باسیوں میں قانونی آگاہی پیدا کرنے کے مقصد سے منعقد کیے جانے والے پروگرام کے سلسلے میں گرین کارڈ ذمہ داران کے ساتھ مشاورت کے لیے بھٹکل تعلقہ کے […]

You May Like