
بھٹکل اربن بینک کو ریاستی سطح پر ’’بہترین کوآپریٹو بینک‘‘ ایوارڈ
ہاویری: 72ویں آل انڈیا کو اپریٹو ویک کے سلسلے میں ہاویری میں منعقدہ ریاستی سطح کے پروقار پروگرام میں اُتر کنڑا کے معزز بھٹکل اربن کوآپریٹو بینک کو ’’بہترین کوآپریٹو بینک‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں ریاستی وزیر برائے قانون، پارلیمانی امور و سیاحت ایچ کے پاٹل, قانون ساز کونسل کے چیئرمین بسوراج ہورٹی, نائب چیئرمین و پارلیمان , ریاستی کو اپریٹو مہامنڈل کے صدر اور رکنِ اسمبلی جے ٹی دیوے گوڈا سمیت اہم شخصیات شریک رہیں۔ معزز مہمانوں نے بینک کی نمایاں کارکردگی، عوامی اعتماد اور موثر انتظامی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ایوارڈ پیش کیاگیا۔

ایوارڈ کی تقسیم کرناٹک اسٹیٹ کو اپریٹیو مہامَنڈل لمیٹڈ، بنگلورو اور کرناٹک اسٹیٹ کو اپریٹیو بینکس فیڈریشن لمیٹڈ، بنگلورو کے زیرِ اہتمام منعقدہ شاندار پروگرام میں انجام پائی۔
بینک کی جانب سے ایوارڈ صدر محترمہ محبوبی پٹیل, نائب صدر تُلسی داس ماستی مُوگیر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر پرشانت مرڈیشور نے مشترکہ طور پر وصول کیا۔
ریاستی سطح پر یہ اعزاز ملنے سے بھٹکل اور پورے ضلع اُتر کنڑا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
رپورٹ کراولی نیوز بیرو بھٹکل

