*سِدّھارتھ کالجز کے زیرِ اہتمام مثالی امتحان، ٹاپ ⁦10 ⁩طلبہ اور اعلیٰ تعلیم*

سِدّھارتھ پی یو کالج بھٹکل اور سِدّھارتھ سنیوکتھ پی یو کالج شیرالی کی جانب سے اُتر کینرا ضلع کے دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے اُن کی سائنس اور ریاضی کی کتابوں سے منتخب کئے گئے کثیر الانتخابی سوالات پر مشتمل دو گھنٹے کی تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔
اُتر کینرا ضلع کی تقریباً ⁦45 ⁩ہائی اسکولوں سے ⁦150 ⁩سے زیادہ طلبہ نے اس میں حصہ لیا۔
پہلا انعام ⁦10,000 ⁩روپے اور دوسرا انعام ⁦5,000 ⁩روپے کماری گنگا آر ہیگڈے اور کماری گوری آر ہیگڈے (⁦SFS ⁩ہائی اسکول کودانی) کی دو طالبات نے حاصل کیا۔
تیسرا انعام ⁦3,000 ⁩روپے کمار انوِت جے گونڈا، (سِدّھارتھ انگلش میڈیم ہائی اسکول پنچوتی، شیرالی بھٹکل) نے جیتا۔
ابتدائی دس نمایاں کامیاب طلبہ کو اس موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔

اسی موقع پر سِدّھارتھ پی یو کالج کی ⁦2025 ⁩کی ایم بی بی ایس داخلہ یافتہ کماری سنجنا نائک، ⁦IIIT ⁩پونے میں کمپیوٹر سائنس میں داخلہ پانے والے سندیش شیٹ، اور ⁦KCET ⁩میں ⁦700⁩واں رینک حاصل کرکے ⁦RV ⁩کالج میں کمپیوٹر سائنس میں داخلہ پانے والے روہت ملّیا کا بھی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کے طور پر شری ناگیش ایچ نائک (ریٹائرڈ کسٹمز آفیسر، کاروار) تشریف لائے۔
جبکہ ڈاکٹر ہرتِک آچاریہ (تعلقہ اسپتال بھٹکل) اور کماری بی این نمیتا (انجینئر، ⁦IBM ⁩بنگلور) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلبہ کو مفید نصیحتیں دیں۔
رسا‌ئین کے لیکچرر ایم کے نائک اور ادارے کی صدر ارچنا یو بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

تقریب کے آخر میں طلبہ نے رنگارنگ تفریحی پروگرام پیش کیے جن میں ثقافتی رقص، نغمے اور مختصر ڈرامے شامل تھے۔
پروگرام نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا اور مہمانوں نے منتظمین کی ترتیب و تنظیم کی بھرپور تعریف کی۔

رپورٹ کراولی نیوز بھٹکل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

جنگل باسیوں کے قانونی جلوس کا آغاز: ریاستی حکومت کو تین پشتوں کے دستاویزات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے — ریویندرا نائک

بھٹکل میں جنگلاتی حقوق قانون پر آگاہی ریلی؛ تین نسلوں کی دستاویز کا مطالبہ غیر قانونی — رَوِیندرا نائک بھٹکل: ⁦3 ⁩دسمبر ⁦2025 ⁩بروز بدھ جنگلاتی حقوق قانون کے تحت روایتی جنگل باسیوں سے تین نسلوں کی مخصوص دستاویزات مانگنا بالکل غیر قانونی ہے۔ اس طرح کی کارروائی قانون کی […]

You May Like