بجلی کے کھمبے سے ٹکر، سابق فوجی جاں بحق

مرڈشور قومی شاہراہ 66 پر جمعہ کے روز ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک سابق فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے کی شناخت 40 سالہ ساگر ناتھ کے طور پر ہوئی ہے، جو بھارتی فوج میں خدمات انجام دے چکے تھے اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ کیرالہ میں مقیم تھے۔

اطلاعات کے مطابق ساگر ناتھ اپنی کار میں کیرالہ سے مرڈشور کی جانب جا رہے تھے۔ جب ان کی گاڑی مرڈیشور ریلوے اسٹیشن کے سامنے قومی شاہراہ 66 پر پہنچی تو اچانک ڈرائیور کا گاڑی پر قابو ختم ہوگیا۔ بے قابو کار سڑک کنارے موجود بجلی کے کھمبے سے زور دار طریقے سے ٹکرا گئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ساگر ناتھ کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اس حادثے میں گاڑی میں سوار دیگر تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مرڈشور پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی ہنمنت بھیرادار اپنی ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل جنرل الیکشن 2026 کی تیاریاں الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ

مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل الیکشن کی تیاریاں الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ، ڈیجیٹل ووٹنگ سسٹم کی تفصیلات پیش کراولی نیوز بیورو | 9 مئی 2026، بروز سنیچر بھٹکل کے مرکزی قومی و ملی ادارے مجلسِ اصلاح و تنظیم کے جنرل الیکشن ان شاء اللہ 12 مئی 2026 […]

You May Like