مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل جنرل الیکشن 2026 کی تیاریاں الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ

مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل الیکشن کی تیاریاں

الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ، ڈیجیٹل ووٹنگ سسٹم کی تفصیلات پیش

کراولی نیوز بیورو | 9 مئی 2026، بروز سنیچر

بھٹکل کے مرکزی قومی و ملی ادارے مجلسِ اصلاح و تنظیم کے جنرل الیکشن ان شاء اللہ 12 مئی 2026 بروز منگل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوں گے۔ اسی سلسلے میں آج الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اہم مشاورتی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں ووٹنگ کے نظام سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اور امیدواروں سے تجاویز و آراء بھی حاصل کی گئیں۔

میٹنگ کے دوران جدید ڈیجیٹل ووٹنگ سسٹم کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا، تاکہ امیدواروں اور متعلقہ افراد کو انتخابی طریقۂ کار سے مکمل واقفیت حاصل ہو سکے۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر  محی الدین الطاف کھروری نے ڈیجیٹل ووٹنگ کے مختلف مراحل، ضروری احتیاطی تدابیر اور شفاف انتخابی عمل کے تعلق سے جامع رہنمائی پیش کی۔

اجلاس میں شریک امیدواروں نے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے، انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لینے اور ایک پُرامن و منظم ماحول میں انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔ اس دوران امیدواروں کی جانب سے متعدد سوالات بھی کیے گئے، جن کے اطمینان بخش جوابات فراہم کیے گئے۔

واضح رہے کہ اس انتخابی عمل کی تیاری تقریباً تین ماہ قبل شروع کی گئی تھی، جس کے تحت بھٹکل میں مختلف انتخابی حلقے قائم کیے گئے۔ اب تک 7 حلقوں میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ باقی 9 حلقوں کے لیے 12 مئی 2026 کو باقاعدہ رائے دہی ہوگی۔ آج کی اس اہم نشست میں انہی حلقوں کے بیشتر امیدوار شریک رہے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ مجلسِ اصلاح و تنظیم قوم کا ایک نہایت معزز، باوقار اور تاریخی ادارہ ہے، جو تقریباً 115 سالہ شاندار خدمات کی روایت کا حامل ہے۔ ایسے عظیم ادارے کے لیے مخلص، دیانت دار، باصلاحیت اور جذبۂ خدمتِ خلق رکھنے والے نمائندوں کا انتخاب وقت کی اہم ضرورت سمجھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

فلمی دنیا سے اقتدار تک، تھلاپتی وجے ٹاملناڈو کے نئے چیف منسٹر، سیاست میں نئے دور کا آغاز

فلمی دنیا سے اقتدار تک، “تھلاپتی” وجے ٹاملناڈو کے نئے چیف منسٹر، سیاست میں نئے دور کا آغاز کراولی نیوز بیرو | ٹامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے نے ٹاملناڈو کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ریاست کے نئے […]

You May Like