
بھٹکل، اترکنڑا:
اترکنڑا ضلع کے بھٹکل شہر میں 28 جنوری 2026 کو منعقد ہونے والی ریاستی سطح کی صحافی کانفرنس اور ریاستی اعزاز تقسیم تقریب کے سلسلے میں بھٹکل تعلقہ کرنا ٹکا ورکنگ جر نلسٹ وائس کی ٹیم نے بدھ کی شام بھٹکل تنظیم کے دفتر کا دورہ کیا اور بھٹکل تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری کو باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکریٹری عبدالرقیب ایم جے کو بھی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
یہ پروگرام بھٹکل کے ناگیاکشی دھرمارتھ سبھابھون میں منعقد ہوگا، جس کا اہتمام کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس کی آواز – بھٹکل یونٹ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ تقریب کی روحانی سرپرستی پوجیہ شری ماروتی گرو جی کرینگے۔
پروگرام کا افتتاح سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اور سابق لوک آیکت جسٹس سنتوش ہیگڑے اور اترا کنڑا ضلع کے انچارج وزیر منکال ویدیہ کریں گے۔ اس موقع پر کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس کی آواز کے ریاستی صدر کی موجودگی رہے گی، جبکہ گیا رنٹی نیوز کی چیف رادھا ہیرے گوڈر اور شری گنگادھر مودلیار خصوصی مہمانوں کے طور پر شرکت کریں گے۔

تقریب میں سابق وزیر شیوانند نائک، بھٹکل تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، ہائی کورٹ کے وکیل ناگیندر نائک، سپریم کورٹ کے وکیل منجوناتھ، ناگیاکشی مندر کے دھرمادھرشی شری رام داس پربھو سمیت متعدد معزز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
پروگرام کے دوران مختلف ثقافتی پروگرام ، جسٹس سنتوش ہیگڑے کے ساتھ طلبہ کا مکالمہ، ریاست کے ممتاز افراد کو ریاستی اعزاز، طلبہ کے لیے تعلیمی و امتیازی انعامات، اور اخبارات کے تقسیم کاروں کے لیے خصوصی اعزازی ایوارڈ پیش کیے جائیں گے۔
اس ریاستی سطح کے پروگرام میں کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس کی آواز (کا۔نی۔پ دھونی) تنظیم کے تحت ریاست کے 28 اضلاع سے تقریباً 200 سے زائد تعلقوں کے ایک ہزار سے زیادہ عہدیداران کی شرکت متوقع ہے۔
رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

