بھٹکل میں آن لائن ادویات کی فروخت کے خلاف کیمسٹوں کی ہڑتال

بھٹکل: 20 مئی آن لائن ادویات کی فروخت پر پابندی سمیت مختلف مطالبات کے حق میں قومی اپیل پر نارتھ کینرا کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی بھٹکل تعلقہ یونٹ کی جانب سے بدھ کے روز ہڑتال کی گئی۔

بھٹکل شہر، دیہی علاقوں اور مُرڈیشور پولیس تھانہ حدود میں واقع تقریباً 36 میڈیکل اسٹورز بند رکھ کر احتجاج کی حمایت کی گئی۔

تنظیم کے ذمہ داران نے کہا کہ آن لائن ادویات کی فروخت کی اجازت سے دوا فروشوں، تقسیم کاروں اور ان کے خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ غیر معیاری ادویات کی فروخت اور قیمتوں کی سخت مسابقت سے چھوٹے تاجروں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 26 مارچ 2020 اور 28 اگست 2018 کو جاری آن لائن ادویات کی فروخت سے متعلق نوٹیفکیشنز کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ ساتھ ہی کارپوریٹ کمپنیوں کو دی جانے والی بھاری رعایتی پالیسی واپس لے کر یکساں رعایتی نظام نافذ کیا جائے۔

انہوں نے جعلی اور مضر ادویات کی تیاری اور فروخت پر سخت پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا-
رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

بھٹکل پولیس کی بڑی کامیابی، گھر میں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

بھٹکل، 20 مئی 2026: اتر کنڑا ضلع کے بھٹکل شہر پولیس تھانے کی حدود میں پیش آئے گھر میں چوری کے ایک معاملے کو پولیس نے نہایت مستعدی کے ساتھ حل کرتے ہوئے دو ملزمان محمد راحل ولد محمد میراں صاحب (38 سال)، ساکن گنیش نگر، پرورگاہ، بھٹکل اور نوشاد […]

You May Like