ڈی جی–آئی جی پی تعریفی طلائی تمغہ بھٹکل کے ہیڈ کانسٹیبل دیپک نائک کے نام
بھٹکل سٹی پولیس اسٹیشن میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دینے والے دیپک نائک کو سال 2025–26 کے لیے پولیس محکمہ کا باوقار ڈی جی–آئی جی پی تعریفی طلائی تمغہ عطا کیا گیا ہے۔
یہ اعزاز ریاستی سطح پر بنگلورو میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں انہیں پیش کیا گیا، جہاں انہوں نے یہ تمغہ وصول کیا۔
دیپک نائک نے عوامی خدمت، فرض شناسی، دیانت داری اور عوام دوست طرزِ عمل کے ذریعے محکمۂ پولیس میں نمایاں شناخت قائم کی ہے۔ وہ کئی برسوں سے پوری لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
قانون اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے علاوہ مختلف مجرمانہ مقدمات کی مؤثر تفتیش، ملزمان کی گرفتاری، جرائم کی روک تھام اور عوام کی شکایات پر فوری کارروائی جیسے شعبوں میں ان کی کارکردگی کو محکمۂ پولیس نے سراہا ہے۔
ڈی جی–آئی جی پی تعریفی طلائی تمغہ ان کی شاندار خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی فلاح کے لیے انجام دی گئی اور انکی انتھک محنت کا اعتراف ہے۔ اس کامیابی پر محکمۂ پولیس، عوامی نمائندوں، سماجی شخصیات اور شہریوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

