
ہبلی میں کل صحافیوں کی تنظیم “کرناٹکا ورکنگ جرنلسٹ وائس” کی جانب سے قومی پریس ڈے کا جشن منعقد کیاگیا تھا
ہبلی، (نامہ نگار) : کل دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہبلی کے ڈاکٹر ڈی ایس کرکی کنڑا بھون میں کرناٹکا ورکنگ جرنلسٹ وائس کی جانب سے قومی پریس ڈے کا شاندار پروگرام منعقد ہوا۔
تقریب کا آغاز پودے کو پانی دینے کی رسم سے ہوا، جس میں جگدگرو ڈاکٹر چندرشیکھر شیویوگی سوامیجی، شری منجوناتھ اپاجی اور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس ارلی ناگاراج نے شرکت کی۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے جسٹس ارلی ناگاراج نے کہا کہ “معاشرے کی اصلاح میں
صحافیوں کا کردار سب سے اہم ہے۔ آج بدعنوانی معاشرے میں پھیل چکی ہے اور اسے ختم کرنے کے لیے صحافیوں کو ایک آواز ہو کر کام کرنا ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے عوامی نمائندوں کو اپنے حلقے کی ترقی کے منصوبوں کو قسم نامہ (Affidavit) کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “ایک صحت مند معاشرہ صرف صحافی ہی بنا سکتے ہیں”۔
اس موقع پر کرناٹکا ورکنگ جرنلسٹ وائس کے ریاستی صدر ملکارجن بنگلے نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دن رات بے لوث خدمات انجام دیتے ہیں، لیکن حکومت اور سماج دونوں جانب سے انہیں مناسب سہولیات حاصل نہیں ہوتیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو رہائشی پلاٹ اور مفت بس پاس کی سہولت فوری طور پر فراہم کی جائے۔

تقریب میں موجود مذہبی رہنماؤں نے ریاستی عہدیداروں کو اعزازات سے نوازا۔ اس پروگرام میں دھارواڑ ہائی کورٹ کے افسر ویربھدرگوڈا پاٹل، کرناٹکا ورکنگ جرنلسٹ وائس کے ریاستی صدر ملکارجن بنگلے، ریاستی نائب صدر ایس ایس پاٹل, ضلع صدر سنگناگوڈا ایف ہونناور سمیت تنظیم کے کئی ضلعی و تعلقہ صدور، کسان رہنما اور معززین بڑی تعداد میں شریک تھے
رپورٹ کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

