مجلسِ اصلاح و تنظیم کی سیاسی کمیٹی کے کنوینر کے طور پر سید عمران لنکا دوبارہ منتخب

بھٹکل: مجلسِ اصلاح و تنظیم کی سیاسی کمیٹی کے کنوینر کی حیثیت سے سید عمران لنکا دوبارہ منتخب

بھٹکل: 7 جولائی 2026 بھٹکل کی معروف سماجی، تعلیمی اور ملی تنظیم مجلسِ اصلاح و تنظیم کی نئی تین سالہ میعاد کے لیے منعقدہ داخلی انتخابات میں سینئر وکیل سید عمران لنکا کو دوبارہ سیاسی کمیٹی کا کنوینر منتخب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نو منتخب مجلسِ عاملہ کے داخلی انتخاب میں سید عمران لنکا نے سابق جنرل سیکریٹری محی الدین الطاف کھر وری کو واضح اکثریت سے شکست دیتے ہوئے مسلسل دوسری مدت کے لیے اس اہم ذمہ داری کا اعزاز حاصل کیا۔

سید عمران لنکا گزشتہ تین برسوں سے تنظیم کی سیاسی کمیٹی کے کنوینر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں تنظیم نے مختلف عوامی اور سیاسی معاملات میں فعال کردار ادا کیا۔ ان کے دوبارہ انتخاب پر تنظیم کے ذمہ داران اور اراکین نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی وہ اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیتے ہوئے تنظیم کی سیاسی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مضبوط بنائیں گے۔

نو منتخب کنوینر سید عمران لنکا کو تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاه بندری، جنرل سیکریٹری مولانا عزیز الرحمٰن ندوی، مجلسِ عاملہ کے رکن اور جالی ٹاؤن پنچایت کے سابق رکن آدم پنمبور سمیت متعدد ذمہ داران اور معزز شخصیات نے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل کی ایک باوقار اور مؤثر ملی و سماجی تنظیم ہے، جو گزشتہ ایک صدی سے سماجی اصلاح، تعلیمی فروغ اور عوامی خدمت کے مختلف میدانوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس وائس اور امبیڈکر سینا کے اشتراک سے یومِ صحافت کا انعقاد

کنداپور: کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس وائس (دھونی) اُڈپی ضلع اور امبیڈکر سینا کے زیرِ اہتمام یومِ صحافت اور اعزازی تقریب کا کامیاب انعقاد کنداپور، 4 جولائی: کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس وائس (رجسٹرڈ) ضلع اُڈپی اور امبیڈکر سینا کے مشترکہ زیرِ اہتمام ہفتہ کی صبح تِراسی کے پریسٹیج پیلس میں یومِ صحافت اور […]

You May Like