
کرناٹک کی نئی کابینہ تقریباً فائنل، کیا بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال ویدیا کو دوبارہ وزارت ملنا طے؟
بنگلورو:
کرناٹک کی نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان نے نئی کابینہ کی فہرست تقریباً حتمی شکل دے دی ہے اور اسے منظوری کے لیے روانہ بھی کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سیاسی ذرائع میں گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق یہ فہرست تقریباً فائنل مانی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹکل اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی منکال ویدیا کو ایک مرتبہ پھر وزیر بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ اگر یہ اطلاع درست ثابت ہوتی ہے تو یہ اتر کنڑا ضلع کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت ہوگی۔
واضح رہے کہ موجودہ کرناٹک اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں تقریباً 18 سے 20 ماہ باقی ہیں۔ ایسے میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ضلع اتر کنڑا سے ہلیال کے سینئر رکن اسمبلی آر۔ وی۔ دیشپانڈے کو کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق وزارت کا موقع منکال ویدیا کے حصے میں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آخری لمحے میں معمولی رد و بدل کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا، لیکن فی الحال یہی فہرست نئی کابینہ کی حتمی فہرست تصور کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ وزراء کی فہرست درج ذیل ہے:
1. پی۔ ایم۔ نریندر سوامی
2. شیو راج تنگڈگی
3. رودرپا لمانی
4. کے۔ ایس۔ بسونتپا
5. بی۔ ناگیندر
6. ٹی۔ رگھو مورتی
7. بی۔ زیڈ۔ ضمیر احمد خان
8. رضوان ارشد
9. سنتوش لاڈ
10. مدھو بنگارپا
11. پوٹو رنگا شیٹی
12. منکال ویدیا
13. ڈاکٹر اجئے سنگھ
14. این۔ چلوورایا سوامی
15. کے۔ ایم۔ شِولنگے گوڑا
16. ایچ۔ سی۔ بالاکرشنا
17. محترمہ گایتری شانتے گوڑا
18. بسواراج رائے ریڈی
19. لکشمن ساودی
20. وجیانند کاشپنور
یہ فہرست ابھی غیر سرکاری ذرائع پر مبنی ہے۔ کرناٹک حکومت یا کانگریس ہائی کمان کی جانب سے باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہی نئی کابینہ اور وزراء کے ناموں کی حتمی تصدیق ہوگی۔
رپورٹ : کراولی نیوز نیٹ ورک

