علاج اور امیدوں کے درمیان زندگی ہار گئی؛ ہٹّی کیری کی معصوم تنوَیہ نائک کی موت

اَنکولہ کے ہٹّی کیری علاقے میں تین سالہ معصوم بچے کی دل دہلا دینے والی موت نے مقامی برادری کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔

انکولہ کے ہٹّی کیری میں تین سالہ نننھی  تنوَیہ نائک، جو پیدائش سے ہی سنگین قلبی مسائل کا شکار تھی، اچانک دل کی دھڑکن بند ہوجانے سے دنیا سے رخصت ہوگی۔ ڈاکٹرز نے پہلے ہی اس کے والدین
اُودے نائیک اور وندنا نائیک کو بتایا تھا کہ بچے کے دل میں شدید خرابی ہے، جس کے لیے مسلسل علاج کی ضرورت پڑے گی۔
بچے کو مختلف اسپتالوں میں علاج کروا رہے تھے، اور والدین مقامی مندروں میں دعائیں مانگتے رہے۔ کچھ عرصے سے علاج کے بہتر اثرات بھی دکھائی دے رہے تھے، اور تنوَیہ نائک

اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ کھیلتے، ہنستے مسکراتے ایک نئی امید کی طرح گھر والوں اور گاؤں والوں کے دلوں میں خوشی بکھیرتی رہتی تھی۔
مگر پیر کی رات اچانک بچے کی طبیعت پھر بگڑ گئی۔ الٹی آنے کے چند ہی لمحوں بعد وہ بے ہوش ہوکر گر پڑی۔ فوری طبی امداد فراہم کی گئی مگر اسے بچایا نہ جاسکا۔ ماہرین کے مطابق بنیادی وجہ وہی دل کا عارضہ تھا جو پیدائش سے اس کا پیچھا کررہا تھا۔

اس معصوم کی ناگہانی موت نے ہٹی کیری اور آس پاس کے علاقوں کو غم والم میں ڈبو دیا ہے۔ گاؤں میں ایک سوگوار فضا چھائی ہوئی ہے اور ہر کوئی اس سانحے پر رنجیدہ ہے۔

رپورٹ کراولی نیوز نیٹ ورک بھٹکل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Next Post

"کاروار سونا چوری کیس میں دو پی ایس آئی سمیت سات افراد گرفتار"

کاروار سونا چوری کیس میں بڑا انکشاف! داونگیرے پولیس نے کاروار کے سنار سے سونا لوٹنے کے معاملے میں دو پی ایس آئی سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیاہے – چوری عام جرائم پیشہ افراد نے نہیں، بلکہ پولیس اہلکاروں نے ہی انجام دی! دو پولیس سب انسپکٹرز گرفتار! پی […]

You May Like