بھٹکل (کراولی نیوز بیرو 11 مئی 2025) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشِ نظر ہنگامی رد عمل کے مشق کے طور پر کل 12 مئی 2025 رات ساڑھے سات بجے سے آٹھ بجے تک بلیک آؤٹ کیا جائے گا۔ ضلع انتظامیہ کے حکم کے مطابق اس آدھے گھنٹے کے دوران عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ سڑکوں پر کوئی گاڑی نہ چلائیں اور اپنے گھروں کی لائٹس بند کر دیں اور ہر کوئی گھر کے اندر ہی رہے۔ تمام شہریوں سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نظم ونسق کا لحاظ رکھیں۔ یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ بلیک آؤٹ کے دوران اسٹریٹ لائٹس بھی بند کی جائیں گی تاکہ مکمل بلیک آؤٹ کی کیفیت پیدا کی جا سکے۔
*بھٹکل میں جعلی غیر ملکی کرنسی تقسیم کرنے کے الزام میں منگلورو کا شخص گرفتار*
Sat Jul 26 , 2025
(کراولی نیوز بیورو ) 26 جولائی 2025 بروز سنیچر بھٹکل: منگلورو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بھٹکل پولیس نے ساحلی شہر میں جعلی غیر ملکی کرنسی تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت روین پرکاش کے طور پر ہوئی ہے، جسے بھٹکل کے […]

